چین عالمی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرناخوش آئند ،آصف خان

چین عالمی نمائش میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرناخوش آئند ،آصف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیو ز رپورٹر) پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے چیئرمین آصف خان نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی جانب سے چین میں چار روزہ عالمی تجارتی نمائش میں پاکستانی کمپنیوں سے شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان نمائشوں میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش سے ملکی مصنوعات کی بیرون ملک مانگ میں اضافہ ہوگا اور اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا زاہد بخاری سیکرٹر ی اطلاعات انٹرپرنیورز فوم نے کہا کہ بیرون ملک تجارتی نمائشوں میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی کیونکہ ان تجارتی نمائشوں میں دنیا بھر سے برآمدکنندگان شرکت کرتے ہیں جس سے پاکستانی تیار کنندگان کو اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش اور فروخت کرنے کے شاندار مواقع فراہم ہونگے اورپاکستان کو بڑے بڑے آرڈز ملنے کی توقع ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ زاہد بخار ی نے کہ صنعتی نمائشوں سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کے ساتھ حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور مقامی صنعتیں ترقی کرینگی ۔

مزید :

کامرس -