پنجاب سوشیو اکنومک رجسٹری میں محکمہ سوشل ویلفیئر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے گا:  صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

پنجاب سوشیو اکنومک رجسٹری میں محکمہ سوشل ویلفیئر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے ...
پنجاب سوشیو اکنومک رجسٹری میں محکمہ سوشل ویلفیئر اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائے گا:  صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ہمت کارڈ کے لیے خصوصی افراد کی تصدیق کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے محکمہ کے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز تحصیل کی سطح پر سوشیو اکنامک رجسٹری میں کمیٹیوں کو مدد فراہم کریں گے۔ ہمت کارڈ کے لیے خصوصی افراد کی تصدیق کے ساتھ ساتھ معاون آلات کی ضرورت کے حوالے سے ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ "مریم  کی دستک" پروگرام کے ذریعے معاون آلات کی فراہمی خصوصی افراد کی دہلیز پر کی جائے گی۔ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز  کے وژن اور ہدایت کے مطابق خصوصی افراد کو ہمت کارڈ کے اجرا ءکے لیے محکمہ کی جانب سے تصدیق کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ مریم نواز  کی ہدایت ہے کہ ڈویژنل افسران کو ان کی ذمہ داری سے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھا سکیں۔ پنجاب سوشیو اکنومک رجسٹری میں محکمہ سوشل ویلفیئر اپنا کردار مؤثر طور پر نبھائے گا اور خصوصی افراد کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں شریک تمام افسران نے محکمہ کی جانب سے جاری پروگرامز اور اقدامات کی تعریف کی اور وزیر سوشل ویلفیئر کے وژن کی حمایت کی۔