زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 میں آصف علی سمیت 5  پاکستانی کھلاڑی شامل

زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 میں آصف علی سمیت 5  پاکستانی کھلاڑی شامل
زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 میں آصف علی سمیت 5  پاکستانی کھلاڑی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کرکٹ کا تیز ترین اور سب سے زیادہ تفریحی فارمیٹ ایک اور بلاک بسٹر سیزن کے ساتھ واپس آ گیا ہے جس میں دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ں۔ ٹی 10 کرکٹ کا یہ آئندہ سیزن بڑا اور بہتر ہونے ہوگا جس کا آغاز ہرارے میں زیم افرو ٹی 10 کے سیزن 2 سے ہوگا۔
اگلے چار ماہ میں ٹی 10 فارمیٹ ایشیا، شمالی امریکہ اور افریقہ میں کھیلا جائے گا۔ سیزن کا آغاز 21 سے 29 ستمبر تک ہرارے میں زیم افرو ٹی 10 کی واپسی کے ساتھ ہوگا اور اس کا پلیئر ڈرافٹ 8 ستمبر کو ہوگا۔
زیم افرو کی چھ فرنچائزز نے ڈرافٹ سے قبل اپنے آئیکون اور گلوبل سپر سٹارز کو براہ راست معاہدے کے طور پر سائن کیا ہے تاکہ وہ اپنے 15 رکنی سکواڈ کو مکمل کریں اور اضافی 16 ویں کھلاڑی کو گلوبل آئیکون کے طور پر شامل کریں۔ سکواڈ میں زمبابوے کے 6 مقامی کھلاڑی اور آئیکون اور گلوبل سٹار زمبابوے سے بھی ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے 5 کھلاڑی زیم افرو سیزن 2 کا حصہ ہیں ان میں شرجیل خان ، محمد عرفان اور یاسر شاہ ڈربن وولفز کی جانب سے کھیلیں گے ۔ حیدر علی اور شاہ نواز دھانی کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی اور آصف علی نیویارک سٹار لاگوس کی جانب سے کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل -