پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار نے پاکستان میں کرکٹ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ حالات یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے۔
کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل صرف پی آئی اے یا 6 ڈسکوز تک محدود نہیں، 9 برس میں اسٹیل ملز کا 500 ارب روپےکا نقصان ہوا ہے، یہ کس کا قصور ہے؟فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری لائیو سٹریم ہوگی، پی آئی اے کے 6 بولی دہندگان میں ایک بین الاقوامی بولی دہندہ بھی ہے۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز معاہدے بینظیر کے پہلے دور میں ہوئے، آئی پی پیز کو عوام کا واسطہ دینا چاہیےکہ منافع میں سےکچھ نقصان برداشت کرلیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 40 ارب روپےکےفور منصوبے کے لیے مختص کرائے، اگلے ہفتے کے فور منصوبے پر پریزنٹیشن دی جائےگی۔