تنخواہوں کی بندش کیخلاف ایگریکلچر مارکیٹنگ ایمپلائز کی احتجاجی دھمکی

تنخواہوں کی بندش کیخلاف ایگریکلچر مارکیٹنگ ایمپلائز کی احتجاجی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور ایگر یکلچر ما ر کیٹنگ ایمپلائز یو نین نے تنخواہوں کی بندش کیخلاف احتجاج کرنے کی دھمکی دیدی جبکہ ریگولر ملازمین نے ایڈہاک ریلیف تنخواہیں دس فیصد مسترد کر دیا ۔اس سلسلے میں یونین کا اجلاس پشاور میں مارکیٹ کمیٹی دفتر میں منعقد ہوا جس میں ملازمین نے کہاکہ ان کی فروری کے مہینے کی تنخواہیں بند کر دی گئی جو ملازمین کا معاشی قتل کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین کے سروس سٹرکچر اور نیشنل پے سکیل 1994 ء سے تاحال نیشنل پے سکیل کے مطابق تنخواہیں بنا ئی جا ئے اور وہ کسی صورت دس فیصد ایڈ ہاک ر یلیف تنخواہیں مسترد کرتے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ‘ صوبائی وزیر زراعت ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری محکمہ زراعت ، ڈائریکٹر جنرل ، شعبہ توسیع ، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ شعبہ توسیع سے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہیں جاری کرنے اورنیشنل پے سکیل کے مطابق تنخواہیں دینے کیلئے اقدامات کرے ورنہ ملازمین احتجاج کا راستہ اپنانے پر مجبور ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -