جنوبی سوڈان میں بینتیو آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن شروع

جنوبی سوڈان میں بینتیو آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 خر طو م(آن لائن)جنوبی سوڈان کی حکومت نے تیل کے ذخیرے سے مالا مال علاقے بینتیو کو باغیوں کو قبضے سے آزاد کرانے کے لیے فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ۔تیل سے مالا مال علاقے بینتیو پرگذشتہ مہینے باغیوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ سرکاری فوجی دستوں اور بکتر بند گاڑیوں کو اس علاقے کی مرکز کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔باغی اقوام متحدہ کے اس الزام کو رد کرتے ہیں کہ باغیوں نے اپریل میں بینتیو پر قبضہ کرنے کے بعد سینکڑوں لوگوں کو نسلی بنیادوں پر قتل کیا۔گذشتہ سال دسمبر میں لڑائی شروع ہونے کے بعد جنوبی سوڈان کے شمال میں واقع بینیتو پر کبھی حکومت اور کبھی باغیوں کا کنٹرول رہا ہے۔یہاں گذشتہ سال لڑائی اس وقت شروع ہوئی تھی جب ملک کے صدر سلوا کیر نے ریی مشار پر حکومت کا تختہ پلٹانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔مشار تب ملک کے نائب صدر تھے جنھیں بعد میں برخاست کر دیا گیا تھا۔ انھوں نے الزامات سے انکار کیا لیکن بعد میں خود باغی گروپ بنا کر حکومت کے ساتھ لڑنا شروع کیا۔بنیتو پر جو یونیٹی ریاست کا دارالحکومت ہے فوج کشی سے دو دن پہلے صدر سلواکیر نے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کو بتایا تھا کہ وہ مشار کے ساتھ براہِ راست امن مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -