دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے: وزیرخارجہ

دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے: وزیرخارجہ
دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے: وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کروناوائرس کے تناظر میں شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا ممکنہ طور پر عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ملاقات کی، اس موقع پر کروناصورت حال اور حکومتی حکمت عملی ودیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اقتصادی سفارتکاری اور دفاعی پیداوار سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، دونوں وزرانے وزیر اعظم کے کمزور معیشتوں کےلئے اقدامات کو سراہا، زبیدہ جلال نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اجاگر کرنے پر تعریف کی۔زبیدہ جلال نے مشکل حالات میں بہترین خارجہ پالیسی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد بھی دی۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پوری دنیا کرونا کی وجہ سے غیرمعمولی صورت حال کا شکار ہے، دنیا ممکنہ عالمی معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے، پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشتوں کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔