عمران صدیقی وزارت مذہبی امور  کے ترجمان مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

عمران صدیقی وزارت مذہبی امور  کے ترجمان مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر میڈیا وزارت مذہبی امور عمران صدیقی کی گزشتہ چار سال کی شاندار کارکردگی کے ساتھ 2016ء سے 2019ء تک کامیاب حج آپریشن مکمل کرانے اور وزارت مذہبی امور کا موقف دنیا بھر میں عام کرنے پر وفاقی وزیر مذہبی اور پیر نور الحق قادری نے عمران صدیقی کو وزارت مذہبی امور کا ترجمان مقرر کر دیا نوٹیفیکیشن جاری،عمران صدیقی کو گزشتہ چار سال سے ضیوف الرحمن کی خدمت کا اعزاز حاصل ہے،گزشتہ حکومت کے دوران بھی انہیں 3حج آپریشن کرانے کی سعادت حاصل ہوئی تھی،عمران صدیقی نے ترجمان وزارت مذہبی امور مقرر کیے جانے پر اظہار تشکر کیا ہے اور وفاقی وزیرمذہبی امور پیر نورالحق قادری اور سیکرٹری میاں مشتاق احمد کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ میرے اوپر کیے گئے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروہ کار لاؤں گا اور وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی حیثیت سے پوری ایمانداری سے فرائض انجام دوں گا۔ 
عمران صدیقی

مزید :

صفحہ آخر -