حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، کرپشن کا بیانیہ پٹنے کے بعد غداری پر اتر آئے ہیں، رانا ثنا اللہ

حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، کرپشن کا بیانیہ پٹنے کے بعد غداری پر اتر آئے ...
حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، کرپشن کا بیانیہ پٹنے کے بعد غداری پر اتر آئے ہیں، رانا ثنا اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ حکومت کا جھوٹ اب نہیں چلے گا، مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کیخلاف کرپشن کا بیانیہ لایا گیا، کرپشن اور نیب کا بیانیہ پٹنے کے بعد غداری پر اتر آئے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت مریم نواز کے گوجرانوالہ میں خطاب کا سن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جلسوں کے اعلان کے بعد حکومت کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے ،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مریم نوازپر بھی انہوں نے مقدمہ درج کیا،وزیراعظم کی رضا مندی کے بغیر مقدمہ درج ہوا تو انہوں نے ذمہ داروں کیخلاف کیا ایکشن لیا؟۔
انہوں نے کہاکہ شیخ رشید حد میں رہیں، انہوں نے حد پار کی تو ان کو نقصان ہوگا، مریم نواز کو مخاطب کرنا شیخ رشید کو مہنگا پڑے گا، شیخ رشید کو میں نے خود نواز شریف کے پیچھے دم ہلاتے دیکھا۔
لیگی رہنمانے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کو موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے غدار قراردے دیا،انہوں نے سابق حکومت کو گالی دینے اور نیب کے ذریعے انتقام کے علاوہ کیاکیا؟،راناثنا االلہ نے کہاکہ یہ لوگ کہتے تھے نوازشریف واپس نہیں آئیں گے ،لیکن وہ پھر اقتدار میں آگئے ،شیخ رشید پرویز مشرف کے دور میں بھی کہتے تھے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کی کوشش کی ، حکومت مودی کے خلاف ایک قرارداد بھی منظور نہ کراسکی، راناثنا اللہ نے کہاکہ اگر بھارتی ایجنٹ پاکستان آئے ہیں تو وہ آسمان سے اتر کرتو نہیں آئے ہوں گے۔