تھرپارکر میں کنویں سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں برآمد
تھرپارکر (ویب ڈیسک) تھرپارکر میں کنویں سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں ملی ہیں، پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں نے مبینہ طور پر اجتماعی خودکشی کی ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں 13 سالہ لڑکی پدماں اور 14 سالہ لڑکے رمیش کی لاشیں کنویں سے ملی ہیں۔پولیس کاکہناہے کہ لڑکا اور لڑکی دونوں آپس میں کزن تھے، لاشوں کو اسلام کوٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کروا کر مزید تحقیقات کی جائے گی، واقعے کی خودکشی سمیت ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان دونوں نے خود کشی کی ہے۔واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد صحرائے تھر میں رواں سال خودکشی کرنے والوں کی تعداد 99 ہو چکی ہے۔