صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دی

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دی
صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو خوشخبری سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر قانون،پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے کچا و قبائلی علاقہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے منصوبوں پرعمل پیرا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں قائم کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئےراجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی خواہش ہے کہ کچے کے علاقہ میں سکیورٹی اوربنیادی سوشل سٹرکچر کو بہترکیا جائے،سردار عثمان بزدارپنجاب کی تاریخ میں  پہلے وزیر اعلی ہیں جنہوں نے کچا و قبائلی علاقوں کی ترقی بارے سوچا ہے۔انہوں نے کہا کہ یارڈر ملٹری پولیس اور دیگر اداروں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے اور بی ایم پی کوپنجاب پولیس کے مساوی سروس سٹرکچر، وسائل اور تربیت فراہم کریں گے۔کچے کے علاقہ کی محرومیاں دور کر کے مزید سکول، ہسپتال، سڑکیں بنائیں گے اور روزگار کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔