فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک

فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک
فرانس سے انگلینڈ جانے کی کوشش میں کئی تارکین وطن سمندر میں ڈوب کر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس سے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے کے لیے بحری راستہ عبورکرنےکی کوشش میں بچے سمیت کئی تارکین ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی نے فرینچ کوسٹ گارڈ کے حوالے سے بتایا کہ بحری راستے کے ذریعے غیر قانونی طور پر انگلینڈ جانے والوں میں 10 خواتین سمیت متعدد نوجوان لڑکیاں بھی کشتی پر سوار تھیں، 65 سے زائد افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

 مقامی بحری حکام نے بتایا کہ ہفتے کی صبح ایک ہیلی کاپٹر نے  کشتی ڈوبتے دیکھا تو ریسکیو کا عمل شروع کیا۔

دوسری جانب فرانسیسی وزیر داخلہ نے اسے خوفناک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرنے والوں کا خون انسانی اسمگلرز کے ہاتھوں پر ہے، فرانس ان مافیاز کے خلاف جنگ تیز کرے گا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا تازہ ترین واقعہ ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں 12 تارکین وطن اس وقت ہلاک ہوئے جب ان کی کشتی چینل میں الٹ گئی تھی۔