پاکستان تحریک انصاف نے علی امین گنڈا پور کی بازیابی کیلئے ڈیڈ لائن دے دی
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی رہائی کے لیے24 گھنٹے کا وقت دے دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کےسینیئر رہنمااسد قیصرنے کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو کو گرفتار کیا گیا ہو، ہمارامطالبہ ہے کہ فوری طور پر علی امین کو سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاع کے مطابق کے پی ہاؤس سے علی امین کو اٹھایا گیا ہے، اگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 24 گھنٹوں میں رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔ اسد قیصر نے مزید کہا کہ یہ علی امین پر حملہ نہیں بلکہ خیبرپختونخوا پر حملہ ہے، ہمیں گورنر راج کی پروا نہیں ہے، دنیا کیا سوچے گی کہ چیف ایگزیکٹو محفوظ نہیں۔