ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی ...
ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈی چوک احتجاج میں خیبرپختونخوا کی سرکاری املاک کے استعمال پر تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو کہ احتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرے گی۔

مذکورہ کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری رفعت مختار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے منیر مسعود، گریڈ 20 کے آئی بی افسر پر مشتمل ہوگی جو صوبائی حکومت کے وسائل اور سرکاری افراد کے استعمال کی تحقیقات کرے گی۔

وفاقی محکمہ داخلہ نے کمیٹی کو سات دن کے اندر تحقیقاتی رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کمیٹی ان باتوں کی نشاندہی کرے گی کہ 4 اور 5 اکتوبر کو دھرنے کیلئے کونسی سرکاری گاڑیاں لائی گئیں، احتجاجی ریلی میں شریک سرکاری گاڑیوں کی تعداد کتنی تھیں، ریلی میں سرکاری گاڑیاں لانے کی اجازت کس نے دی تھی اور وہ اعلیٰ افسرز کون تھے جنہوں نے آمادگی ظاہر کی کہ احتجاجی ریلی میں سرکاری املاک کو استعمال کیا جائے۔

مزید :

قومی -