بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف
بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران شہید ہونیوالاپولیس اہلکارحمید شاہ دمے اور بلڈ پریشر کا مریض تھا اور انکی چھٹی کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل حمید شاہ کے موت پر انتہائی دکھ ہوا ہے، سنگدل افسران نے انکی ڈیوٹی بھی وہی لگائی تھی جہاں محسن نقوی نے بدترین شیلنگ پلان کیا تھا،  کانسٹیبل حمید شاہ کی ایف آئی آر محسن نقوی اور آئی جی اسلام اباد کے خلاف درج کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بےحس اور بے ضمیر جعلی حکومت کانسٹیبل حمید شاہ کی لاش پر بھی سیاست کررہی ہے، جعلی حکومت الزامات کی بجائے پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے لے آئیں مگر اپنی حکومت کی طرح جعلی پوسٹ مارٹم نہیں اصلی پوسٹ مارٹم رپورٹ ۔انہوں نے کہاکہ کانسٹیبل کے بیٹے نے خود بتایا کہ انکے والد کی حالت آنسو گیس کی بدترین شیلنگ سے خراب ہوئی تھی۔ 

مزید :

سیاست -