وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات، اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق

 وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات، اوکاڑہ میں ...
 وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس کی ملاقات، اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان میں ارجنٹائن کے سفیر سیباسٹین سیوس(Mr. Sebastian Sayus)نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اوکاڑہ میں سائلوز کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ لائیوسٹاک، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر صنعتی شعبوں میں تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارجنٹائن کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے مابین دو طرفہ تعلقا ت بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس انٹر ایکشن بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ ارجنٹائن کی میٹ پروسیسنگ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا چاہتے ہے۔ لائیوسٹاک، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل آلات کے شعبے میں ارجنٹائن سے تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سیکیورٹی سمیت تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے۔

ارجنٹائن کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایریکا لوسیرو (Mrs. Erica Lucero)،سینیٹر پرویز رشید، اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔