لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں: سفیر ارجنٹائن
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ارجنٹائن کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں زراعت، فارماسیوٹیکل، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ لائیو سٹاک اوربائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ تجارت کے فروغ کیلئے گورنمنٹ ٹو گورمنٹ اور بزنس ٹو بزنس کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے- فوڈ سیکیورٹی کے شعبے میں بھی پنجاب کو تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب س مریم نواز سے ملاقات میں کیا ۔
اس موقع پر ارجنٹائن کی ڈپٹی ہیڈ آف مشن ایریکا لوسیرو (Mrs. Erica Lucero)،سینیٹر پرویز رشید، اور چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی موجود تھے۔