اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کا روپ دھار کرکیا کرتی رہی؟ جانیے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شہراقتدار کی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے دلچسپ طریقہ کار اپنایا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں خاتون رپورٹر نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد میں احتجاج کے وقت دیکھا کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار سادہ کپڑوں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے درمیان گئے اور یہ ظاہر کیا کہ وہ پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، اس کے بعد تصدیق کی گئی کہ موقع پر موجود گروپ پی ٹی آئی کےکارکنان ہے اور وہ ڈی چوک میں آنے کی پلاننگ کررہے ہیں تو وہ سادہ لباس اہلکار باوردی پولیس اہلکاروں کو اشارہ کردیتے کہ یہ کارکنان ہیں ان کو پکڑا جائے۔