مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار  کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار  کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار ...
مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس اہلکار  کی ہلاکت، وزیراعظم کا اظہار افسوس، ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے مظاہرین کے پتھراؤ سے پولیس اہلکار عبدالحمید کی شہادت پر گہرے دکھ اور  افسوس کااظہارکیا۔

سما ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور شہید اہلکار کے درجات کی بلندی کیلئے دعا اور  اہلخانہ سے تعزیت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، پی ٹی آئی نے ماضی میں بھی سرکاری ٹی وی پر حملہ کیا، پی ٹی آئی کارکنوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کا گیٹ توڑا، وزیراعظم نے واقعہ میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔