ویمنز ٹی 20ورلڈکپ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کی 71رنز پر 7وکٹیں گر گئیں

ویمنز ٹی 20ورلڈکپ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کی 71رنز پر 7وکٹیں گر گئیں
ویمنز ٹی 20ورلڈکپ؛ بھارت کیخلاف پاکستان کی 71رنز پر 7وکٹیں گر گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کیخلاف میچ میں پاکستان کی71رنز پر 7وکٹیں گر گئیں

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کررہی ہیں جبکہ بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کررہی ہیں۔

پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا،پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب گل فیروزہ ایک رن پر آؤٹ ہو گئیں،پاکستان کی دوسری وکٹ 25کے مجموعی سکور پر گری ،سدرہ امین 8رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں، پاکستان کی تیسری وکٹ 33رنز پر گری۔بھارت کیخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 41رنز پر گر گئی،منیبہ علی 14رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔پاکستان کی 52کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری، عالیہ ریاض12ویں اوور میں 4رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔پاکستان کی فاطمہ ثنا 13جبکہ طوبہ حسن صفر رن پر آوٹ ہوئیں۔

 پاکستان ویمنز سکواڈ:

منیبہ علی، گل فیروزہ، سدرہ امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، طوبیٰ حسن، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سیدہ عروبہ شاہ۔

بھارتی ویمنز سکواڈ:

سمرتی مندھانا، شفالی ورما، ہرمن پری کور، جمائمہ روجرز، رچا گوش، دیپتی شرما، سجیون سجانا، ارون دھتی ردی، شریانکا پٹیل، عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ۔ 

مزید :

کھیل -