تحریک انتشار کا مقصد لاشیں گرانا تھا: وزیر اطلاعات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انتشار نے جو احتجاج کی کال دی تھی اس کا مقصد تھا کہ لاشیں گریں۔
عطا تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے تحریک انتشار نے جو احتجاج کی کال دی تھی اس کا مقصد کیا تھا، ملک میں انتشار پھیلا کر یہ لوگ کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ ان لوگوں کا مقصد تھا کہ لاشیں گریں، سسٹم کو ڈی ریل کیا جائے، ملک میں عدم استحکام پھیلانے کےلئے اس طرح کے واقعات کئے جاتے ہیں، یہ صرف ترقی کے سفر کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں جبکہ حکومت کی معاشی پالیسی کے ادارے بھی معترف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن حکومت نے ان کی سازش ناکام بنادی، پولیس نے مظاہرین کو ہاتھ تک نہیں لگایا، لیکن پی ٹی آئی والوں نے پولیس اہلکار کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بناکر شہید کردیا۔