وزیرداخلہ کا علی امین گنڈا پور کے خیبرپختونخوا ہاؤس سے بھاگنے کا دعویٰ لیکن دراصل یہ شخص کون ہے؟ تہلکہ خیز خبر
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور احتجاج کے لیے اسلام آباد پہنچنے کے بعد لاپتہ ہیں ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا ہاؤس میں بھی نہیں، وہاں سے بھاگے ہوئے ہیں اور تصاویر بھی موجود ہیں، بعد میں سامنے آنیوالی تصاویر میں قرار دیا گیا کہ یہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ہیں لیکن اب کہا جارہاہے کہ وہ علی امین گنڈا پور نہیں بلکہ صوبائی وزیر پختون یار ہیں۔ْ
تفصیلات کے مطابق صحافی احتشام الحق نے بتایاکہ ان کی پختون یار سے بات ہوئی ہے ، انہوں نے تصدیق کی کہ تصویر میں وہ ہیں، علی امین گنڈا پور نہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا یارمحمدخان نیازی نے بتایا کہ یہ پراپیگنڈا ہے، اپنا ذہن بھی استعمال کرنا چاہیے ، یہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا ہاؤس سے نہیں نکل رہے، یہ صوبائی وزیر صحت پختون یار خان ہیں، انہوں نے بھی اسی طرح کے کپڑے پہن رکھے ہیں جو تصویر میں دکھایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات وہ یہ کہ یہ فرنٹ گیٹ کی تصویر ہے، جہاں پر رینجرز اور اسلام آباد پولیس موجود تھی تو کیسے وہ انکے بیچ میں سے نکل گئے؟۔