علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

علی امین اسمبلی اجلاس میں آئے تو اراکین سے مختصر ملاقات کے بعد خطاب شروع کردیا، اپنے خطاب میں انہوں نے بالآخر اس راز سے بھی پردہ اٹھادیا کہ وہ کہاں تھے، انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی کارکردگی دیکھیں،میں وہیں تھا ان کو ملا نہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا میں ادھر تھا، انہوں نے 4چھاپے مارے لیکن گرفتار نہیں کرسکے۔میں اکیلا12اضلاع کراس کرکے اسمبلی پہنچا،کے پی ہاؤس میں توڑ پھوڑ کی گئی آئی جی اسلام آباد کو ہم سے معافی مانگناہوگی،ہم اپنی بے عزتی کا بدلہ لیں گے۔آئی جی اسلام آباد کی ہمت کیسے ہوئی کہ انہوں نے مجھے گالی دے کر کہا کہ کدھر ہے تمہارا سی ایم ؟

وزیراعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں کہ تمہیں نااہل کروادیں گے  لیکن ہمیں کوئی پرواہ نہیں، میں نہیں تو کوئی اور ہوگا۔

انہوں نے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو "سرکاری غنڈہ" قرار دیدیا، کہا کے پی ہاؤس میں موجود ڈی ایس پی سے پوچھا گیا کہ علی امین کہاں ہے؟ جب اس نے کچھ بھی  بولنے سے انکار کیا تو اس بٹ مارا گیا۔

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمیں شہر سے دور جلسوں کی اجازت دی جاتی ہے،ہم سے پارٹی کا نشان لے لیا گیا،پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے سب اکٹھے ہوئے ہیں،حکومت کو کس بات کا خوف ہے؟ ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں ملتی؟ پی ٹی آئی کو سوا 4کروڑ ووٹ ملا ہے،اسلام آباد جلسے کیلئے ہم پر بدترین شیلنگ اور ظلم کیا گیا،ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی لیکن ڈی چوک پہنچے،ہمارے قافلے پر ہزاروں شیل برسائے گئے لیکن ہم پہنچے،ہم پر الزام لگاتے ہیں ہم امن پسند لوگ نہیں ہیں،میں نے کون سا ایسا جرم کیا جس پر ایف آئی آر کی گئی، حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی،اگر رکاوٹیں نہیں تھیں تو ٹرالے میں نے لگائے تھے؟باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا،کے پی ہا ؤس پر دھاوا بولنے کا مقصد لوگوں کو اشتعال دلانا تھا،کے پی ہا ؤس کے کھلے کمروں میں توڑپھوڑ کیوں کی گئی؟ کے پی ہا ؤس میں توڑی گئی گاڑیاں میری نہیں،عوام کے پیسے کی تھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی ایک ڈرامہ ہے،جس نے پارٹی چھوڑ دی وہ 9مئی میں شامل نہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -