شام بائیولاجیکل ہتھیاراستعمال کرسکتا ہے :امریکی اخبار

شام بائیولاجیکل ہتھیاراستعمال کرسکتا ہے :امریکی اخبار
شام بائیولاجیکل ہتھیاراستعمال کرسکتا ہے :امریکی اخبار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)شہریوں پر کیمیائی ہتھیاروں کے الزام کا سامنا کرنے والے شام کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے بائیو لاجیکل ہتھیار استعمال کرسکتا ہے ۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق شام کے ہمسایہ ممالک بھی بائیو لاجیکل ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ محسوس کر رہے ہے تاہم امریکہ سمیت کچھ ملکوں کے خیال میں شام کے پاس بائیولاجیکل ہتھیار استعمال کرنے کی صلاحیت ابھی مشکوک ہے البتہ ان ممالک کو یہ یقین ہے کہ شام بائیولاجیکل ہتھیاروں پر تحقیق کا کام کررہا تھا۔ اخبار نے شام کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ایک غیر روائتی بیان کو بنیاد بنایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ شام کیمیائی اور بائیولاجیکل ہتھیار استعمال نہیں کرے گا جبکہ یہ فوج کے تحفظ میں ہے لیکن کچھ ہی عرصے بعد اس بیان کے برعکس یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ شام کے پاس کیمیائی اور بائیولوجیکل ہتھیار سرے سے ہی موجود نہیں ہیں ۔ اخبار کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے انٹیلی جنس افسر نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شام کے پاس بائیولوجیکل ہتھیار موجود ہیں جو آسانی سے ایک سے دوسری جگہ منتقل اور اورستعمال کئے جا سکتے ہیں ۔ اس افسر کے مطابق ہمیں شام کے ہتھیاروں کا علم ہے اور خطے کے دوسرے ملک بھی جانتے ہیں ، اس لئے یہ واضح ہے کہ امریکہ بھی یقینی طور پر اس سے آگاہ ہوگا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -