کرینہ کپور خان بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی خاتون، کیارا ایڈوانی کو پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کپور فیملی سے تعلق رکھنے والی کرینہ کپورایک اچھی اداکارہ تو تھیں ہی لیکن ایک اچھی اور ذمہ دار شہری بھی ہیں ، جو اس وقت بھارت کی سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی خاتون بن چکی ہیں۔
فارچیون انڈیا2024 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرینہ نے اپنی فلموں ، کاروباری منصوبوں اور دیگر ذرائع سے ہونے والی آمدنی کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔ اور حیرت کی بات ہے کہ انہوں نے اس معاملےمیں عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور 20کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے بعد ٹیکس دہندگان کی فہرست میں سب سے آگے ہیں، جبکہ کیارا اڈوانی کا اس فہرست میں دوسرا نمبر ہے ، جنہوں نے 12 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے، کترینہ کیف 11کروڑ روپے کی ٹیکس ادائیگی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب شاہ رخ اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والی شخصیت بن چکے ہیں۔ شاہ رخ نے سب سے زیادہ 92 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ اس کے بعد انڈین ساوتھ اسٹار تھلابتی وجےہیں، جنہوں نے 80 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ سلمان خان75 کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کر کے تیسرے نمبر پر ہیں۔
جہاں تک کرینہ کپور کی پیشہ ورانہ زندگی کا تعلق ہے تو، کرینہ کپور کی تھرلرفلم“ بکنگھم مرڈر“ ریلیز ہونے کے قریب ہے ۔ اس تھرلر فلم کو بالاجی موشن پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے اور فلم کے ہدایت کار ہنسل مہتا ہیں۔