چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی3خواتین کی  عیادت کیلیے نشتر برن سنٹر پہنچ گئیں

چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی3خواتین کی  ...
 چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی3خواتین کی  عیادت کیلیے نشتر برن سنٹر پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرپرسن وومن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب حنا پرویز بٹ مظفر گڑھ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی3خواتین کی  عیادت کیلیے نشتر برن سنٹر پہنچ گئیں ۔

مظفرگڑھ میں ایک ہی فیملی کی 3 خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ افسوسناک ہے,تیزاب گردی کرنے والے2 ملزمان پولیس کی زیر حراست ہیں .تیزاب گردی کے ملزمان پر دہشتگردی کا مقدمہ کیا جائے گا،تیزاب گردی کرنے والے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا،ہم نے پنجاب اسمبلی میں تیزاب کی خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق قرارداد جمع کروا دی ہےبغیر اجازت تیزاب خریدنے اور بیچنے والے افراد کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔

 حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ فیملی کے ساتھ ہیں، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،متاثرہ فیملی کی بروقت برن یونٹ منتقلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری پر ڈی پی او مظفر گڑھ شاباش کے مستحق ہیں۔ خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی وزیر اعلی مریم نواز کی ریڈ لائن ہے۔