چیمپیئنز ون ڈے کپ کی 5 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کردیا گیا  

چیمپیئنز ون ڈے کپ کی 5 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کردیا گیا  
چیمپیئنز ون ڈے کپ کی 5 ٹیموں کے کپتانوں کا اعلان کردیا گیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈومیسٹک لیگ چیمپیئنز  ون ڈے کپ کے کپتانوں اور سکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

پی سی بی کے مطابق سعود شکیل کو ڈولفنز، شاہین آفریدی کو لائنز اور شاداب خان پینتھرز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ محمد حارث سٹالینز اور محمد رضوان وولوز کےکپتان  ہوں گے۔

اس کے علاوہ ہرٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا بھی اعلان کردیاگیا اور بابراعظم سٹالینزکی ٹیم میں شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق افتتاحی میچ 12 ستمبرکو وولوز اور پینتھرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کا بتانا ہےکہ سینٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 7 اور 9 ستمبر کو ہوں گے۔

یاد رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ 

مزید :

کھیل -