افغان سرحد سے داعش کے خودکش بمبار کرم ایجنسی میں داخل،ریڈ الرٹ جاری

افغان سرحد سے داعش کے خودکش بمبار کرم ایجنسی میں داخل،ریڈ الرٹ جاری
افغان سرحد سے داعش کے خودکش بمبار کرم ایجنسی میں داخل،ریڈ الرٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرم ایجنسی(آن لائن)کرم ایجنسی کی پولیٹکل انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیز نے افغانستان کی سرحد سے دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے خود کش بمبار اور جنگجووں کے ایجنسی میں داخل ہونے کی خبر کے بعد ریڈالرٹ جاری کردیا۔انتظامیہ کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیے جانے کے بعد تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے اور قبائلی عوام کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تیار ہوگئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

پولیٹیکل انتظامیہ کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اطلاعات ملتے ہی انھوں نے مقامی افراد خصوصاً ان لوگوں کو جو افغان سرحدکے قریب ہیں انھیں مطلع کیا اور ان کے علاقوں میں سیکیورٹی کو بڑھانے کی ہدایت کی۔قابلی عوام نے مساجد سے اعلان کرتے ہوئے حملوں کے خطرات سے آگاہ کردیا جس کے بعد مسلح رضاکاروں کو گھروں کی چھتوں اور شہر کے قریب بنکرز پر تعینات کردیا گیا ہے۔

کرم ایجنسی کے تعلیمی اداروں نے تین روز تک ایجنسی میں چھٹی کا اعلان کردیا۔نیشنل ایجوکیشن کونسل فاٹا کے صدر مرتضیٰ حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے اندر اور اطراف میں فول پروف سیکیورٹی کے اقدامات کرے۔اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ عوام شہر کے داخلی راستوں پر خندقیں کھود رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی ایجنسز گزرنے والے افراد اوران کی گاڑیوں کی تلاشی بھی لیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ تصدیق کے بعد صرف رجسٹرڈ گاڑیوں کو وہاں سے داخلے کی اجازت ہوگی۔

مزید :

کرّم -