’ہم نے اِن بچوں کا پوسٹ مارٹم کیا تو جسم کے اندر ایسی چیز مل گئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔۔‘ کیمیائی حملے میں جاں بحق ہونے والے شامی بچوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ترک ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کردیا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید پریشان کردیا

’ہم نے اِن بچوں کا پوسٹ مارٹم کیا تو جسم کے اندر ایسی چیز مل گئی کہ زندگی کا ...
’ہم نے اِن بچوں کا پوسٹ مارٹم کیا تو جسم کے اندر ایسی چیز مل گئی کہ زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔۔۔‘ کیمیائی حملے میں جاں بحق ہونے والے شامی بچوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ترک ڈاکٹر نے ایسا انکشاف کردیا کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو شدید پریشان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے قصبے خان شیخون میں تین روز قبل شامی صدر بشارالاسد کی افواج نے روسی فضائیہ کے ساتھ مل کر ایک حملہ کیا جس میں 86سے زائد افرادجاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 27بچے بھی شامل تھے۔ عالمی برادری کی طرف سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ شامی اور روسی افواج نے اس حملے میں تباہ کن کیمیائی ہتھیار (سیرین گیس) استعمال کی ہے تاہم ان دونوں کی طرف سے اس الزام کو مسترد کر دیا گیا تھا۔ اب ترکی نے بھی اس الزام کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خان شیخون حملے میں زخمی ہونے والے 38افراد کو علاج کے لیے ترکی لایا گیا تھا جہاں دم توڑنے والے 3بچوں کا پوسٹمارٹم کرنے کے بعد ترک ڈاکٹروں نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی ہلاکت سیرین گیس کے حامل ہتھیاروں کے باعث ہوئی ہے۔

چین نے دوسرے ممالک کے سمندروں سے ایسی چیز چرانا شروع کردی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، بہت سے ممالک شدید پریشان ہوگئے کیونکہ۔۔۔
رپورٹ کے مطابق ترک وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ”حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی پوسٹمارٹم رپورٹس کے تجزئیے سے ثابت ہوا ہے کہ قصبے پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کیے گئے تھے۔ ہم کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے لیے کام کرنے والی عالمی آرگنائزیشن کو بھی اس کے نمونے فراہم کریں گے تاکہ وہ اپنے طور پر بھی اس کی تصدیق کر سکے۔“ ترک وزیرانصاف باقر بوزداغ نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”تین لاشوں کے پوسٹ مارٹم سے ان پر مہلک کیمیکل بم پھینکے جانے کے ثبوت ملے ہیں۔ہم نے جاں بحق افراد سے حاصل کردہ نمونوں کی سائنسی تحقیق بھی کی ہے جس سے یہ ثابت ہوا ہے کہ بشارالاسد کی فوج شامی شہریوں پر سیرین گیس کے حامل کیمیکل ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔“دوسری طرف برطانیہ، فرانس اور امریکہ نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ایک قرارداد بھی پیش کر دی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بشارالاسد کی فوج کی طرف سے شامی عوام کو کیمیائی ہتھیاروں کا نشانہ بنانے کی تحقیقات کی جائیں۔ اس پر روس کی طرف سے بھی بیان سامنے آ گیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ سکیورٹی کونسل میں اس قرارداد کو ویٹو کر دے گا۔