ڈیفنس ہاوسنگ سو سائٹی کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام کل شروع ہوگا

ڈیفنس ہاوسنگ سو سائٹی کے زیر اہتمام حج تربیتی پروگرام کل شروع ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈیفنس ہاوسنگ سو سائٹی لاہور کے زیر اہتمام دو روزہ حج ٹرینگ پروگرام 9,8اگست ہفتہ اتوار ڈیفنس ایڈٹیوریمRسیکٹر فیز 2ڈی ۔ایچ ۔اے لاہور میں منعقد ہور ہا ہے جس میں ممتاز عالم دین خطیب ڈی ایچ اے اورڈائریکٹر مذہبی امور ڈی ایچ اے ڈاکٹر مولانا سرفراز اعوان، ڈاکٹر عبد الواحد قریشی بریفنگ دیں گے ڈی ایچ اے کے ایڈ منسٹریٹر بر گیڈئر بابر یٰسن خصوصی شرکت کریں گے پروگرام صبح 9بجے ہوا کرے گا ملٹی میڈیا پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ وزارت مذہبی امور کے رجسٹرڈ حج آرگنائزر سعودی پاک ٹورسٹ کا حج تربیتی پروگرام کل بروز ہفتہ کو لاہور میں ہو رہا ہے تمام عازمین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔اورحج آرگنائزر طواف ٹریول،طواف مکہ ، مدنی توگیروی ٹریول کے حج تربیتی پروگرام 9اگست بروز اتوار کو اسلامک سنٹر صبح10بجے ہو گا تمام عازمین کو بر وقت پہنچنے کی درخواست کی گئی ہے جبکہ سکھیرا ٹریول کا حج تربیتی پروگرام 9اگست کو لاہور میں ہو گا سکھیرا ٹریول کے چیف ایگزیکٹو الحاج نور محمد سکھیر نے تمام عازمین کو بر وقت پہنچنے کی اپیل کی ہے۔ اے ایس پی دار سلام کا حج تربیتی پروگرام 9اگست کو زوج میرج ہال برکت مارکیٹ گارڈن ٹاون میں ہو گا الحاج یوسف پراچہ بریفنگ دیں گے ممتاز علماء کرام مناسک حج کے حوالے سے گفتگو کریں گے ۔
حج تربیتی پروگرام

مزید :

صفحہ آخر -