پولیس اہلکاروں نے دنیا میں قربانیوں کی عظیم مثال قائم کی: آئی جی پی 

پولیس اہلکاروں نے دنیا میں قربانیوں کی عظیم مثال قائم کی: آئی جی پی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صوابی(بیورورپورٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر نثاء اللہ عباسی نے واضح کر دیا ہے کہ پولیس شہداء نے ملک و قوم کی سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے جانوں کے نذرانے پیش کر دنیا بھر میں ایک عظیم مثال قائم کر رکھی ہے۔ انکی یہ قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ رنگ لا کر رہے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعرات کو پولیس لائن شاہ منصور (صوابی) کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر پولیس کی چاق و چوبند دستے نے آئی جی پی کو سلامی پیش کی آئی جی پی خیبر پختونخواء نے پولیس لائن میں یادگار شہداء پولیس کا فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا آئی جی پی خیبر پختون خواء ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے یادگار شہداء پولیس پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیاآئی جی پی خیبر پختون خواء نے پولیس ٹریننگ سکول شاہ منصور صوابی کا دورہ کرکے وہاں نئے ضم شدہ ضلع مہمند سے ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے لیویز جوانوں سے ملاقات کی اس موقع پر ڈی آئی جی مردان ریجن شیر اکبر خان,ڈی آئی جی ٹریننگ امتیاز شاہ,ڈی پی او صوابی عمران شاہد,ڈائریکٹر ایس پی نیاز علی خان,ایس پی انوسٹی گیشن بنارس خان,اور دیگر پولیس آفسران موجود تھے انہوں نے یادگار شہداء پولیس کا افتتاح بھی کیا اور یادگار شہداء پولیس پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ آئی جی پی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے اس موقع پر کہا کہ شہداء پولیس نے جانیں قربان کرکے بہادری کی عظیم مثال قائم کیں انکی قربانیوں کو ہر سطح پر تسلیم کرنے اور پولیس کے اقدامات کی حمایت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شھداء کی فیملیز کی مکمل کفالت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں, پولیس کے ہزاروں جوانوں نے  اپنی جانوں کی قربانی دیکر معاشرے میں امن برقرار کیا اور  عزم و حوصلے کی منفرد مثالیں قائم کیں انہوں نے نئے ضم شدہ ضلع مہمند سے ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے لیویز کے جوانواں سے ملاقات کی لیویز فورس ٹریننگ سینٹر جو کہ صوابی پولیس لائن میں قائم کیا گیا ہے۔ اس موقع ان کاکہنا تھا کہ دوران ٹریننگ آپ کو فورس کے بارے میں جدید ترین سہولیات اور معلومات سے آگاہ کیا جائے گا کورس کے دوران آپ کو بہت کچھ سیکھنا ہے تاکہ آپ جو کچھ سیکھیں اس سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچ سکے دوران ٹریننگ آپ کو ہر سہولت دی جائے گی محنت اور لگن سے اپنا کورس مکمل کریں اس موقع پر انہوں نے جوانوں کے حوصلے کی داد دی بعد آئی جی نے کہا کے صوبائی حکومت کو پولیس کے لیے بجٹ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ تھانوں اور چوکیوں کی تعمیر اور مرمت کی جا سکے انہوں نے کہا تمام صوبے بھر میں لیوی فورس کے ٹریننگ سینٹر قائم کیے گئے ہیں جو کہ بہت بڑا اقدام ہے شہداء کے پیکج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہمارے فوج کے جوان شہید ہوجاتے ہیں ان کو تین ماہ کے اندر اندر پیکج دیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہماری پولیس فورس کا مورال بلند ہے وہ کسی قسم کی حالات سے نپٹنا جانتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے جوانوں کا حوصلہ بلند ہے انشائاللہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کریں گے اور کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔