شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس بھرپور شرکت کرے گی، گورنرسندھ 

 شجر کاری مہم میں ٹائیگر فورس بھرپور شرکت کرے گی، گورنرسندھ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت صوبہ میں شجر کاری کے حوالہ سے گورنر ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ میں شجر کاری،موسمی تغیر اور اس کے اثرات، شہری علاقوں میں پودے لگانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی شہزاد قریشی، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمی کراچی سید سیف الرحمان، زاہد سعید، عدنان اصدر، فرح شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ میں شجر کاری مہم کا آغاز 9 اگست سے کیا جائے گا جس میں ٹائیگر فورس کے اراکین بھرپور شرکت کریں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شجر کاری مہم بھرپور طریقہ سے چلائی جائے گی۔ گورنرسندھ نے کہا کہ موسمی تغیر سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے اور وزیراعظم کو موسمی تغیر سے پاکستان کے متاثر ہونے کا بھرپور ادراک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران 10 ارب درخت لگانے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم میں پودے لگانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اس ضمن میں آگاہی کی فراہمی انتہائی نا گزیر ہے کیونکہ جب تک عام آدمی اس مہم میں شامل نہیں ہوگا شجر کاری مہم کی افادیت اجا گر نہیں ہو سکتی۔ 
گورنر سندھ

مزید :

صفحہ اول -