پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رانا ہمیرسنگھ سوڈوکی حکام سے ملاقات ، سندھ میں سیلاب زدگان کو گھر بناکر دینے کے منصوبے پر تبادلہ خیال
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)پیپلزپارٹی کے ایم پی اے رانا ہمیرسنگھ سوڈو نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے الیکشن میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان وعدوں کو انشاءاللہ پورا کیاجائے گا۔
رانا ہمیرسنگھ سوڈو نےکراچی میں ایس پی ایچ ایف پراجیکٹ کی پیشرفت کا جائزہ لی اور سی ای او سندھ ہاؤسنگ فلڈ ایفیکٹس (SPHF) خالد محمود شیخ سے ملاقات کی اور سندھ میں سیلاب زدگان کو گھر بناکر دینے کے لیے جاری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا،میٹنگ کے دوران سی ای او خالد محمود شیخ نے ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ کو ایس پی ایچ ایف پراجیکٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے اس کے مقاصد اور پیش رفت پر روشنی ڈالی، ایم پی اے رانا ہمیر سنگھ نے عمرکوٹ میں بنائے گئے مکانات کے بارے میں بھی دریافت کیا.