آدمی کو اس کی محبوبہ نے ایسی شرمناک تصویر بھیج دی کہ دیکھتے ہی اپنے بہترین دوست کو قتل کرڈالا

آدمی کو اس کی محبوبہ نے ایسی شرمناک تصویر بھیج دی کہ دیکھتے ہی اپنے بہترین ...
آدمی کو اس کی محبوبہ نے ایسی شرمناک تصویر بھیج دی کہ دیکھتے ہی اپنے بہترین دوست کو قتل کرڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک آدمی کو اس کی محبوبہ نے ایسی شرمناک تصویر بھیج دی کہ وہ دیکھتے ہی اس قدر مشتعل ہو گیا کہ اپنے بہترین دوست کو قتل کر ڈالا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برطانوی شہر ڈارلنگٹن میں 33سالہ ڈیوڈ ساﺅنڈرز نامی اس نوجوان کو اس کی محبوبہ سارا بریملے نے جو تصویر بھیجی اس میں وہ ڈیوڈ کے بہترین دوست مائیکل لیوسن کے ساتھ اپنے گھر میں موجود ہوتی ہے اور اس کے ساتھ رنگ رلیاں منا رہی ہوتی ہے۔

22 سالہ نوجوان نے اپنی ماں کو اپنی محبوبہ کی وہ تصویر بھیج دی جو کسی کو بھی نہیں دیکھنی چاہیے تھی
یہ تصویر دیکھ کر ڈیوڈ مشتعل ہو گیااور اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجا کہ ”میں آ رہا ہوں، تم آج میرا غصہ دیکھو گی۔ اسے اپنے پاس ہی رکھنا۔“ اس کے بعد وہ نکلا اورسارا کے گھر جا پہنچا جہاں وہ لیوسن کے ساتھ صوفے پر بیٹھی تھی۔ ڈیوڈ نے انہیں دیکھتے ہی چاقو نکالا اور لیوسن پر پل پڑا اور پے درپے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ڈیوڈ کو گرفتار کرکے ٹیسائیڈ کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا ہے جہاں ملزم کا کہنا تھا کہ ”سارا نے مجھے جلانے کے لیے تصویر بھیجی جس میں وہ لیوسن کے ساتھ جنسی عمل میں مصروف ہوتی ہے۔ تصویر کے ساتھ اس نے لکھا کہ ’دیکھو، میں مائیکل لیوسن کے ساتھ ہوں۔‘ یہ دیکھ کر مجھے خود پر قابو نہ رہا اور میں نے مائیکل کو مارڈالا۔“عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -