پاکستانیز ان دبئی PID کے زیر اہتمام ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 8 عجمان میں 7اور 8 دسمبر کوہو گا
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستانیز ان دبئی PID گروپ کا سب سے بڑا کرکٹ ٹاکرہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ (سیزن 8) 7اور 8 دسمبر کو عجمان میں ہو گا جس میں پاکستان کے 15 سے زیادہ کھلاڑیوں کو 7 لاکھ روپے سے زیادہ کا انعام جیتنے کا موقع دیا جا رہا ہے-
یو اے ای میں 2024 کا ٹیپ بال کرکٹ کا سب سے بڑا کرکٹ مقابلہ ہوگا ۔ جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی اور لیگ میچز پرمشتمل ٹورنامنٹ 7 اوورز پر مشتمل ہو گا- جس کی انعامی رقم 7 لاکھ روپے سے زیادہ ہے ۔ دو دن جاری رہنے والا یہ ایونٹ کرکٹ کے ساتھ ساتھ فیملی فن میلا بھی سجائے گا جس میں فیملیز کے لیے اشیائے خو رد و نوش کے اسٹال کے ساتھُ ساتھ بچوں کے لیے میجک شو اور ڈھیروں انعامات رکھے گئے ہیں-
پاکستانیز ان دبئی ہر سال کرکٹ میلہ کے ساتھ ساتھ فیملز کے لیے بھی ایسی تقریبات رکھتا ہے جس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے- ایونٹ کے ٹائٹل سپانسر ایس کے شپنگ کے سی ای او حامد پراچہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کے لیے کرکٹ ایک بہت اچھا کھیل ہے اور ہمیں مل کر اچھے اور بہترین کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنا چاہے تاکہ پاکستانی کھلاڑی کرکٹ کے میدان میں آ گے بڑھیں اور اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ پی آی ڈی گروپ کے فاونڈر ناصر بنگش نے سپانسرز پرائم ہیلتھ، زون ڈلیوری سروسز ، سوپر گلو کنٹریکٹنگ، ہورائکن ایو کار رینٹل، چنار ونگ اور نوکی گولڈ کا شکریہ ادا کیا-انہوں نے دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں سے التماس کی ہے کہ متذکرہ ایونٹ میں شامل ہو کر اسے کامیاب بنائیں-