سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے ڈولفن سکواڈ کا اہم ترین کردار ہے،ساجد کیانی

سٹریٹ کرائم کے تدارک کیلئے ڈولفن سکواڈ کا اہم ترین کردار ہے،ساجد کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے ڈولفن ہیڈکوارٹرزوالٹن کا دورہ کیا ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت سمیت متعلقہ پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کا استقبال کیا ڈولفن سکواڈ کے چاق و چوبند دستے نے ڈی آئی جی آپریشنز کو گارڈ آف آنر پیش کیا ساجد کیانی نے ڈولفن ہیڈ کورارٹرز کے احاطہ میں ایروکیریا کا پودا لگایا ایس پی راشد ہدایت نے ڈی آئی آپریشنز کو ڈولفن اورپولیس ریسپانس یونٹ کی استعداد کار بارے بریفنگ دی  ساجد کیانی نے ڈولفن و پی آر یو کے زیر استعمال پیشہ ورانہ گیجٹس کے حوالہ سے آگاہی حاصل کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈولفن سکواڈ کے افسران و جوان اپنی بہترین پرفارمنس سے عوام کی توقعات پر پورا اتریں اورضابطہ اخلاق کی پابندی کریں ساجد کیانی نے کہا کہ سٹریٹ کرائم کے تدارک کے لیے ڈولفن سکواڈ کا اہم ترین کردار ہے ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو ٹیموں کی موثر پٹرولنگ سے وارداتوں میں مزید کمی لائی جاسکتی ہے۔   ڈویژنل ڈی ایس پیز ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیموں کی فیلڈ میں باقاعدگی سے آن جاب بریفنگ کریں  ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ڈولفن ہیڈ کوارٹرز دورہ کے موقع پر وزیٹنگ بک میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔ 

مزید :

علاقائی -