رجانہ: طالبہ سے زیادتی کا ملزم پرنسپل ظفر عباس گرفتار، دو سال قید

رجانہ: طالبہ سے زیادتی کا ملزم پرنسپل ظفر عباس گرفتار، دو سال قید
رجانہ: طالبہ سے زیادتی کا ملزم پرنسپل ظفر عباس گرفتار، دو سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) رجانہ میں نجی سکول کے پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی کا کیس میں سیشن کورٹ نے ملزم کو دو سال قید 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیدیا، ملزم ظفر عباس کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم ظفر عباس کے خلاف 2016ءمیں اپنے ہی سکول کی طالبہ سے زیادتی کا مقدمہ تھانہ رجانہ میں درج ہوا تھا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق سلا 2016ءمیں رجانہ کے نجی سکول ظفر عباس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے ہی سکول کی کلاس میٹرک کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کی تھی جس پر ملزم کے خلاف 2016ءمیں تھانہ رجانہ میں مقدمہ درج ہوا۔اس زیادتی کے کیس کا مقدمہ گزشتہ 2 سال سے ایڈیشنل سیشن جج ٹوبہ کی عدالت میں زیر سماعت تھا، مورخہ 6 جولائی کو سیشن جج نے کیس کا فیصلہ سنتاے ہوئے ملزم ظفر عباس کو زیادتی کی کوشش کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ظفر عباس کو 2 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجرم ظفر عباس کو پولیس نے فیصلے کے فوری بعد گرفتار کرکے ڈسٹرکٹ جیل منتقل کردیا۔