آپ کومکڈونلڈز سے کیا چیزیں آرڈر نہیں کرنی چاہئیں؟

 آپ کومکڈونلڈز سے کیا چیزیں آرڈر نہیں کرنی چاہئیں؟
 آپ کومکڈونلڈز سے کیا چیزیں آرڈر نہیں کرنی چاہئیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مکڈونلڈز سے کیا چیزیں آپ کو آرڈر نہیں کرنی چاہئیں؟ معروف فاسٹ فوڈز چین کے سابق شیف مائیک ہریکز نے اس حوالے سے مفید مشورہ دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 40سالہ مائیک ہریکز کہتے ہیں کہ مکڈونلڈز کا ’فولڈڈ ایگ‘ جو سینڈوچ میں استعمال ہوتا ہے، بہت خشک اور بے ذائقہ ہوتا ہے۔ اسی طرح نیا ’بن‘ (Bun)بھی پہلے جیسا نہیں رہا۔
مائیک ہریکز، جو اس وقت ایک بین الاقوامی فرم کے ساتھ ڈویلپمنٹ شیف کے طور پر کام کر رہے ہیں،کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو ہدایت کروں گا کہ فولڈڈ انڈے کی وجہ سے انہیں بیگل بریک فاسٹ سینڈوچ نہیں خریدنا چاہیے اور اپنے برگر کو مزید مزیدار بنانے کے لیے نئے ’بن ‘ کو پہلے سٹیم کروانا چاہیے۔اس سے اس کا ذائقہ پہلے والے بن کے جیسا ہو جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -