گرلز ہاسٹل میں باتھ روم کے روشندان سے لڑکیوں کو نہاتا دیکھنے والا 20 سالہ نوجوان گرفتار

بھوپال(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی معروف ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پولیس نے ایک 20 سالہ لڑکے کو گرلز ہاسٹل کے تیسرے فلور پر نہانے والی لڑکیوں کو برہنہ حالت میں دیکھنے کے شرمناک الزام میں گرفتار کر لیا ہے ،گرفتاری سے قبل ہاسٹل کی لڑکیوں نے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 20 سالہ ملزم امن کمار منڈل کی جم کر دھلائی بھی کی ۔
بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق بھوپال میں واقع ایم پی گرلز ہاسٹل کے گراؤنڈ فلور پر دوکان میں کام کرنے والا 20 سالہ نوجوان امن کمار منڈل ہر روز نت نئے فیشن اور میک اپ سے لیس لڑکیوں کو ہاسٹل میں جاتے دیکھتا تھا ۔چند روز قبل امن کمار منڈل کے دل میں گرلز ہاسٹل میں مقیم لڑکیوں کو برہنہ حالت میں دیکھنے کی گھٹیا خواہش جاگی تو وہ رات کی تاریکی میں ہاسٹل کے باہر لگے پانی کے پائپ کے ذریعے30 فٹ اونچائی پر چڑھ گیا اور غسل خانوں کے ساتھ بنے روشندان میں چھپ کر بیٹھ گیا تا کہ صبح جب ہاسٹل کی لڑکیاں نہانے کے لئے آئیں تو وہ ’’نظارے ‘‘دیکھ سکے ۔گذشتہ رات 2 بجے کے قریب جب ایک لڑکی باتھ روم میں گئی تو اس کی نظر روشندان میں امن کمار پر پڑ گئی جس پر اس نے شور مچانا شروع کر دیا ،شور کی آواز سن کر ہاسٹل کی دیگر لڑکیاں ،وارڈن اور سیکیورٹی گارڈ بھی اکٹھے ہو گئے ۔ملزم امن کمار نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم لڑکیوں نے اسے بھاگتے ہوئے پکڑ لیا اور خوب درگت بنائی ،بعد ازاں مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔امن کمار کے خلاف کیس درج کر کے اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور ساتھ ہی اس کے موبائل فون کی بھیجانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ لگایا جاسکے کہ اس نے کسی لڑکی کی قابل اعتراض تصویریا ویڈیو تو نہیں بنائی۔