عید کی نماز اگر چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا ادا کرنی ہو گی یانہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

عید کی نماز اگر چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا ادا کرنی ہو گی یانہیں؟ وہ بات جو ...
 عید کی نماز اگر چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا ادا کرنی ہو گی یانہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) رمضان اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے ، کئی ممالک میں کل عید الفطر متوقع ہے اور  کچھ رہ جانیوالے ممالک میں جمعرات کو عید الفطر ہوسکتی ہے لیکن کئی لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہوگا کہ  عید کی نماز اگر چھوٹ جائے تو کیا اس کی قضا ادا کرنی ہو گی؟

روزنامہ جنگ کے مطابق  نماز عید کی کوئی قضا نہیں ہے، اگر کسی شخص کی نماز عید کی جماعت چھوٹ جائے تو اس کی کوئی قضا نہیں ہے۔اسی طرح بتایا گیا ہے کہ   نماز عید کے بعد دعا کرنا مستحب ہے جبکہ نماز عید کے بعد جب خطبہ دیا جائے تو اس کے بعد دعا کرنا ثابت نہیں، خلافِ سنّت ہے۔