وزیراعظم نے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی
وزیراعظم نے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے چینی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن پلان کی منظوری دیدی، انکوائری کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر عملدرآمد کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، معاونین خصوصی اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارشات پیش کیں جن میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے علاوہ چینی کے شعبے کی ریگولیشن اور پیسوں کی ریکوری کا میکنزم کار بھی شامل ہے۔
اجلاس کے دوران شوگر انکوائری فرانزک رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے چینی بحران میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے ایکشن پلان کی منظوری دے دی۔