فیصل قریشی نے بھارت اور بھارتی پراڈکٹس کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت کی خاتون نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ بیان دیا ہے جس پر امت مسلمہ کو بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے لیکن سب خاموش کیوں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہماری طرف سے کافی خاموشی ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے، باقاعدہ بائیکاٹ ہونا چاہیے۔‘
فیصل قریشی نے کہا کہ ’جب مجھے مختلف جگہوں پر عجیب چیزیں اور تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میرے لیے اور تمام ا متِ مسلمہ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ میری درخواست ہے کہ آپ اس پر بات کریں، اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں کیونکہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔‘
View this post on Instagram
یادرہے کہ بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر شخصیات نے بھی بیان کی شدید مذمت کی ۔