فیفا ورلڈ کپ 2026 ,سعودی عرب نے پاکستان کو کوالیفائر ٹو میں شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026 ,سعودی عرب نے پاکستان کو کوالیفائر ٹو میں شکست دے دی
فیفا ورلڈ کپ 2026 ,سعودی عرب نے پاکستان کو کوالیفائر ٹو میں شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹو میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین گولز سے شکست دیدی، سعودی فٹبالر فراس البریکان نے میچ میں دو گولز کئے۔

جناح  سٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں تماشائیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ میچ کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے، سعودی عرب کی طرف سے میچ کا پہلا گول 27 ویں منٹ میں فراس البریکان نے کیا جبکہ 41 ویں منٹ میں بھی فراس البریکان نے ہی دوسرا گول کرتے ہوئے میچ میں دو صفر گول سے سبقت لے لی۔

سعودی عرب کی جانب سے میچ کا تیسرا گول اور آخری گول مصاب الجوویر نے 51 ویں منٹ میں کیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کونسینٹائن نے کہا کہ پاکستان پچھلے میچ سے بہتر کھیلا، سعودی عرب کے خلاف پچھلا میچ ہم چار گول سے ہارے تھے۔اس میچ میں ہم صرف تین گول سے ہارے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے۔پاکستان میں گراس روٹ لیول کی فٹبال کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل -