بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے عیدین کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا

بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے عیدین کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا
بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے عیدین کی چھٹیوں میں اضافہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمدیونس نےعیدالفطر،عید الاضحیٰ اور درگا پوجا کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق آئندہ سےعیدالفطر کی تعطیلات 5 دن،عیدالاضحیٰ کی 6 دن اور شردیہ درگا پوجا کی تعطیلات 2 دن ہوا کریں گی۔یہ بیان عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے آئندہ سال کے لیے عام تعطیلات کی فہرست کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔قبل ازیں وزارت پبلک ایڈمنسٹریشن نے تعطیلات میں توسیع کی تجویز دی تھی جسے اب ایڈوائزری کونسل نے منظور کر لیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش میں عیدین کے لیے 3 اور درگا پوجا کی ایک روز کی تعطیل ہوا کرتی تھی۔