سٹیٹ بینک نے معیشت سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کردی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک نے مالی سال 24-2023 کے لیے معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی مئی 2023 کی 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہوکر جون 2024 میں 12.6 فیصد کی کم سطح پر آ گئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ترسیلات زر اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا،اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھا ،زرمبادلہ کمپنیوں میں بھی اصلاحات متعارف کی گئیں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کی راہ میں متعدد رکاوٹیں حائل ہیں۔سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے کاروباری ماحول سازگار بنانے کی ضرورت ہے ،تحقیق و ترقی کے فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت ہے۔