ساگ کھانے کے شوق میں 2 خواتین اساتذہ نوکری سے معطل

ساگ کھانے کے شوق میں 2 خواتین اساتذہ نوکری سے معطل
ساگ کھانے کے شوق میں 2 خواتین اساتذہ نوکری سے معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے میں ساگ کھانے کے شوق میں دو خواتین اساتذہ نوکری سے معطل ہوگئیں۔ 

تفصیلات کے مطابق بستی لعل شاہ کے علاقے میں واقع گرلز سکول میں تعینات 2 خواتین اساتذہ کو دوران ڈیوٹی ساگ توڑنے پر نوکری سے معطل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ 2روز قبل دونوں خواتین اساتذہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ دونوں اساتذہ ساگ توڑنے میں مصروف ہیں، بعد ازاں انکوائری میں انکشاف ہوا کہ اساتذہ سکول میں حاضری لگا کر ساگ توڑنے گئی تھیں جس کے دونوں کو نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -