طیفی بٹ، گوگی بٹ اور قیصر بٹ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

طیفی بٹ، گوگی بٹ اور قیصر بٹ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں
طیفی بٹ، گوگی بٹ اور قیصر بٹ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت کی معروف شخصیات گوگی بٹ، طیفی بٹ اور قیصر بٹ کے خلاف درج مقدمات کی تفسیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔ 

سٹی 42 نیوز کے مطابق خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کیخلاف 24مقدمات درج ہیں،مقدمات میں دہشتگردی، ڈکیتی، قتل، اغواء سمیت سنگین دفعات شامل ہیں ۔گوگی بٹ کیخلاف پہلا مقدمہ 1985 میں ڈکیتی کی دفعات کےتحت درج ہوا،آخری مقدمہ تھانہ اچھرہ میں سب انسپکٹرشکیل بٹ کے قتل کی منصوبہ بندی کا درج ہوا، خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کیخلاف 4 مقدمات درج ہیں ،طیفی بٹ تھانہ چوہنگ میں درج امیر بالاج ٹیپو قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے،قیصر بٹ کےخلاف مختلف تھانوں میں 8 مقدمات درج ہیں،قیصربٹ پر درج مقدمات میں دہشتگردی، قتل، ڈکیتی کی دفعات شامل  ہیں ۔طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں بھی قیصر بٹ نامزد ہے۔