گلوکارہ مالا بیگم کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

گلوکارہ مالا بیگم کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینکڑوں یادگار فلمی گیتوں کو اپنی مدھر آواز سے امر کر دینے والی گلوکارہ مالا بیگم کو دنیا سے گزرے24 برس بیت گئے۔ گلوکارہ نسیم نازلی المعروف مالابیگم انیس سو پچاس میں اپنی بڑی بہن شمیم نازلی کیساتھ موسیقی کے جہاں میں اپنے نام کی شمع روشن کرنے لاہور آئیں۔ جہاں بڑی بہن شمیم نازلی نے ملک کی واحد خاتون موسیقار ہونے کا اعزاز حاصل کیا تو چھوٹی بہن مالا بیگم نے اپنی آواز کے سحر سے زمانے کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ موسیقار جی اے چشتی نے فلم ”آبرو“ میں مالا بیگم کو پہلی دفعہ متعارف کروایا تاہم اصل شہرت فلم ”عشق پر زور نہیں“ کے گیتوں سے ملی۔ اس کے بعد وہ پاکستانی فلمی صنعت پر چھا گئی اور اردو فلموں کی سب سے مقبول گلوگارہ بن گئیں، جنہوں نے چھ سو فلموں میں سینکڑوں مدھر گیت گائے۔ کئی برس تک عروج میں رہنے والی مالا بیگم زوال کی تلخیوں کو نہ سہہ سکیں اور پچاس برس کی عمر میں لاکھوں چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سوئیں مگر درجنوں گیت ان کو اپنے چاہنے والوں کے ذہنوں سے محو نہیں ہونے دیں گے۔

مزید :

کلچر -