جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی

جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی
جنوبی افریقہ کے خلاف فتح سے پاکستان نے نئی تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءمیں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کر کے پاکستان نے ناصرف شائقین کرکٹ کو بہترین تحفہ دیا ہے بلکہ کوارٹر فائنل میں رسائی کے امکانات بھی پختہ کر لئے ہیں جبکہ اس فتح کے ساتھ ہی ایک اہم اعزاز بھی قومی ٹیم کو مل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ مقابلوں میں آج تک جنوبی افریقہ کے خلاف میچ جیتنے میں ناکام رہی تھی تاہم اس فتح نے یہ تاریخ بدل دی ہے اور پاکستان نے عالمی مقابلوں میں پہلی بار جنوبی افریقہ کے خلاف فتح حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ عالمی مقابلوں میں 3 بار آمنے سامنے آ چکے تھے اور بدقسمتی سے تینوں میچز میں ہی پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم ورلڈکپ 2015ءکے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو چت کر کے ورلڈکپ کی تاریخ بدل دی ہے۔

مزید :

Cricket World Cup 2015 -