پی ٹی آئی رہنما مشتاق غنی پختونخوا کی سپیکر شپ کے بعد صوبائی وزارت سے بھی محروم

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما مشتاق غنی صوبائی سپیکر شپ کے بعد صوبائی وزارت سے بھی محروم رہ گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ توقع ظاہر کی جا رہی تھی کہ انہیں صوبائی کابینہ میں سینئر وزیر بنایا جائے گا مگر علی امین گنڈا پور کی گزشتہ روز حلف لینے والی کابینہ میں ان کو شامل نہیں کیا گیا اور انہیں وزیر بھی نہیں بنایا گیا۔ان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب، اسد قیصر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے پی علی اصغر خان نے مشتاق غنی کو وزیر بننے میں رکاوٹیں ڈالیں۔پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی پر مشکل وقت پڑا تو مشتاق غنی بیرون ملک چلے گئے تھے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر محمد علی سیف نے جیو نیوز کو بتایا کہ مشتاق غنی کو بعد میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔